جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل میں لینڈ کرنے والے مشتبہ سعودی ہوائی جہازکی کہانی

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حال ہی میں ذرائع ابلاغ میں سعودی عرب کے ایک ہوائی جہاز کے اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر لینڈ کیے جانے کی افواہوں پر سرکاری سعودی فضائی کمپنی نے اس ساری کہانی کی تفصیلات بیان کی ہیں اور بتایا ہے کہ تل ابیب میں اترنے والا ہوائی جہاز سعودی عرب کا نہیں بلکہ پرتگال کی ایک فضائی کمپنی”ہائی فلائی“ کا تھا۔ پرتگالی کمپنی اور سعودی ایئر لائن کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا۔ معاہدے کی وجہ سے پرتگالی ہوائی جہاز پرسعودی عرب کی فضائی کمپنی کا ”لوگو“ بھی بنایا گیا تھا جس کے باعث یہ غلط فہمی پیدا ہوئی یہ ہوائی جہاز سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی کا ہے۔ اس واقعے کے بعد سعودی فضائی کمپنی نے”ہائی فلائی“ سے معاہدہ ختم کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی ایئرلائن کی جانب سے جاری ایک تفصیلی بیان میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر اترنے والے جہاز کا سعودی ایئر لائن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ طیارہ پرتگال کی اس فضائی کمپنی ”ہائی فلائی“ کا تھا، جس کے ساتھ سعودی ایئرلائن نے کمرشل آپریشن میں باہمی تعاون کا ایک معاہدہ کررکھا تھا۔ یہ طیارہ تین مئی 2015ءکو ضروری مرمت کے لیے سعودی عرب سے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز روانہ ہوا لیکن بعد میں پتا چلا کہ طیارہ برسلز کے بجائے اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پراترگیا ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات اور چھان بین کے بعد سعودی ایئرلائن نے ”ہائی فلائی“ کے ساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ ختم کردیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پرتگالی فضائی کمپنی نے معاہدے کی شقوں کی سنگین پامالی کی ہے۔

مزید پڑھئے:نئے جرمن میوزیم میں ہٹلر دور کے شرمناک ماضی کی یادیں

کیونکہ معاہدے کے وقت یہ طے پایا تھا کہ کمپنی کا کوئی بھی جہاز کسی ایسے ملک نہیں جاسکے گا جس کے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں، لیکن اس معاہدے کے باوجود “ہائی فلائی” کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے بعد کمرشل آپریشنل تعاون کا معاہدہ توڑ دیا گیا ہے۔ معاہدہ ختم کرنے کے بعد سعودی عرب کی فضائی کمپنی نے ”ہائی فلائی“ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے آئینی ماہرین سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔ جلد ہی ”ہائی فلائی“ کے خلاف سعودی فضائی کمپنی کے سلوگن والے طیارے کو اسرائیل لے جانے کے خلاف تحقیقات شروع کی جائیں گی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…