منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نیپال میں زلزلے نے ماﺅنٹ ایورسٹ کی اونچائی کم کر دی

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیپال میں آنے والے قیامت خیز زلزلے نے دنیا کی بلند ترین پہاڑماﺅنٹ ایورسٹ کی لمبائی2.5 سینٹی میٹرکم کردی۔سیٹلائیٹ ڈیٹا کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ زلزلے سے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کی زمینی سطح ایک میٹرتک عمودی طرف میں اوپرہوگئی ہے جبکہ ماﺅنٹ ایورسٹ کی اونچائی 2.5سینٹی میٹرگھٹ گئی ہے۔ مذکورہ حقائق کا پتہ یورپ کی اسینٹینل ون اے راڈار سیٹلائیٹ نے دیا ہے جسے سائنسدانوں نے بغورمطالعے کے بعد جاری کیا ہے،یاد رہے کہ ماﺅنٹ ایورسٹ کی کل اونچائی 8 ہزار 848میٹر (29ہزار، 29فٹ ) ہے۔ دوسری طرف جمعے کی علی الصباح زلزلہ کے 2 جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4 اور 5 ریکارڈ کی گئی۔نیپالی محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ جھٹکے 25 اپریل کے زلزلے کے ہی آفٹرشاکس ہیں، کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دریں اثنا ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ نیپال میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں8413تک پہنچ گئیں، 16000سے زائدافراد زخمی ہیں

مزید پڑھئے:” بائیک مشین“ برقی آلات کا بہترین متبادل

جبکہ 300افراد کے برف تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کام بدستور جاری ہے۔نیپالی حکام کے مطابق 110 غیرملکیوں سمیت 300سے زائد افراد اب بھی برف تلے دبے ہونے کا امکان ہے۔ ملبے سے 2روسی سفارت کاروں کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔وزیر اعظم نوازشریف کی ہدایت پرایک اورطیارہ نیپال کے زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سامان لیکر کٹھمنڈو پہنچ گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…