منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ا مریکا میں بغیرڈرائیورٹرک کو سفرکرنے کی اجازت مل گئی

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا میں جہاں ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے ایک مسافر طیارے کی آزمائشی طورپر کامیاب لینڈنگ اور پروازکا مظاہرہ کیا جاچکا ہے تو جرمن کمپنی ڈائملر کے ماہرین نے اس عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک ایسا ٹرک تیار کرلیا ہے جسے چلانے کے لیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں بلکہ وہ خود کار طریقے سے اپنی منزل پر پہنچ جاتاہے۔ٹرک میں نہ صرف وائی فائی، سینسرز اورکیمرے موجود ہیں بلکہ ایسا سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جو سڑک پر گزرتی گاڑیوں کا بھی خیال رکھتا ہے جب کہ ڈرائیورآرام سے بیٹھ کراپنی منزل کا انتظار کرتا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صحرائی ریاست نیواڈا نے جرمن کمپنی ڈائملر کے بنائے ہوئے ایک خود کارٹرک کو سڑکوں پر سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ریاست نیواڈا کے گورنربرین سینڈول نے کہا ہے کہ انھیں فخر ہے کہ نیواڈا ٹرانسپورٹ کی تاریخ کا حصہ بننے جا رہا ہے۔ نیواڈا حکام نے اجازت نامہ جاری کرنے سے پہلے ڈائملرخود کارٹرک کے حفاظتی انتظامات، تجربات اور آزمائشی سفرکا بغورجائزہ لیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…