اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جرمن بحریہ نے بحیرئہ روم میں دو سو تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تارکین وطن ایک لکڑی کی کشتی پر سوار تھے اور انہیں اطالوی جزیرے لامپے ڈوسا سے دو سو پچاس کلومیٹر جنوب میں بچایا گیا۔ ڈوبتے ہوئے جہاز سے متعلق جرمن بحریہ کو اطالوی بحریہ نے اطلاع فراہم کی تھی۔ ڈوبنے سے بچائے جانے والے تارکین وطن کو اب اٹلی کے ساحل تک لایا جائے گا۔ بحیرہ روم میں تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے بعد یورپی یونین نے اس سمندری علاقے میں اضافی امدادی بحری جہاز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت جرمنی کی بحریہ بھی ان امدادی کارروائیوں میں شریک ہے۔