جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ا مریکا میں فوجی اڈوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ

datetime 9  مئی‬‮  2015
AP I KOR South Korea US Military Drill...U.S. Marine soldiers sit on their landing craft after the landing operation during a South Korea and U.S. joint military exercise, dubbed RSOI (Reception, Staging, Onward Movement and Integration) on the beach at the Taean, west of Seoul, Thursday, March 29, 2007. South Korea and the United States began the exercises on Sunday which North Korea routinely criticizes as a rehearsal for an invasion of the communist nation. (AP Photo/ Lee Jin-man)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا نے ملک بھر فوجی اڈوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ امریکی ناردن کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ولیم گورٹنِی کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے اطلاعات تھیں کہ شدت پسند امریکا بھر میں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اسی لیے حفاظتی اقدام کے طور پر تمام فوجی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکورٹی لیول کو ایک درجے بڑھایا گیا ہے ڈیلس میں خاکوں کی نمائش کی تقریب پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو نوجوانوں کے داعش سے رابطے کے دعوے کے بعد، امریکی تحقیقاتی ادارے، ایف بی آئی نے ملک بھر میں فوجیوں اور پولیس افسران پر حملوں کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔داعش کے شدت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے ’ایف بی آئی‘ کی حالیہ رپورٹ کے بعد، امریکہ بھر میں فوجی اڈوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ڈیلس کارٹون نمائش پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو نوجوانوں کے دولت اسلامیہ سے رابطے کے دعوے کے بعد امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ملک بھر میں فوجیوں اور پولیس افسران پر حملوں کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔فوجی تنصیبات پر سیکورٹی الرٹ کا یہ حکم ’یو ایس نادرن کمانڈ‘ کے سربراہ، ایڈمرل ولیم گورٹنی نے جاری کیا ہے۔جمعرات کو ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمس کومے نے خبردار کیا تھا کہ امریکہ میں داعش کے ہزاروں آن لائین پیروکار موجود ہو سکتے ہیں۔بقول ان کے، ’سیکڑوں بلکہ ہزاروں لوگ ملک بھر میں ایسے ہیں جنھیں دہشت گردوں کی جانب سے آن لائن بھرتی کی پیشکش اور امریکہ میں حملوں کی ہدایات موصول ہو رہی ہیں۔ یقناً ہمیں عمومی تشویش ہے کہ داعش یونیفارم میں ملبوث فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بناسکتی ہے‘۔گزشتہ ہفتے دو مسلح اشخاص نے ڈیلس کے نزدیک پیغمبر اسلام کے خاکوں پر مشتمل ایک نمائشی مقابلے پر فائرنگ کی تھی، جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ گروپ نے قبول کی تھی۔ لیکن، امریکی حکام نے واضح کیا تھا کہ ان کے اس دعوے کے شواہد ناکافی ہیں۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق، ایف بی آئی اور دیگر تحقیقاتی ادارے ابھی اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں آیا واقعی ان نوجوانوں کا داعش یا کسی بھی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے رابطہ رہا ہے۔پولیس نے ان مسلح حملہ آوروں میں سے ایک کو ایلٹن سائمنس اور دوسرے کو نادر صوفی کے ناموں سے شناخت کیا ہے، جو قریبی ریاست کے شہر فونکس اریزونا کے ایک ہی اپارٹمنٹ میں ساتھ رہتے تھے۔انھوں نے کانفرنس سنٹر پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا تھا۔ تاہم، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو فانرنگ کرکے موقع پر ہی ہلاک کردیا تھا۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…