ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ ، اہم فوجی افسران کی سرکاری پیسے سے عیاشیاں

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی محکمہ دفاع کی آڈٹ رپورٹ میں فوجی افسران سمیت پینٹاگون کے بیشتر ملازمین کا حکومتی کریڈٹ کارڈذ کو جوا اور فحش ویب سائٹس کی رسائی تک استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی عسکری حکام اور پینٹاگون کے بیشتر ملازم نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 4 ہزار 437 مرتبہ مالی لین دین قمار بازی اور جوے خانوں کےلئے کی . سرکاری کریڈٹ کارڈز سے 900 مرتبہ فحش ویب سائٹس کو ادائیگی کی گئی۔پینٹاگون حکام کے مطابق یکم جولائی 2013 سے جون 2014 تک پینٹاگون کریڈٹ کارڈزسے جوے خانوں میں 95 ہزار 576 ڈالرز خرچ کیے گئے . 96 ہزار 576 ڈالرز فحش ویب سائٹس اور جسم فروش خواتین کو رقم کی ادائیگی کےلئے بھی خرچ کیے گئے ہیں۔پینٹاگون حکام نے اس رحجان پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سویلین اور عسکری افراد کا رویہ ہمارے اقدار کے خلاف ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ہماری سہولیات کا کس طرح غلط استعمال کرتے ہیں تاہم ایسے ملازمین کی تعداد بہت کم ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ رقم ملازمین کو سفری اور دیگر اخراجات کےلئے فراہم کی جاتی ہے اور اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…