منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ کے انتخابات میں 9 پاکستانی نڑاد برطانوی شہری کامیاب

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ کے انتخابات میں 9 پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں نے بھی نشستیں جیت لیں۔ بریڈ فورڈ ویسٹ میں جارج گیلوے کو لیبر پارٹی کی ناز شاہ نے شکست دی۔بریڈ فورڈ ایسٹ سے عمران حسین، ٹوٹنگ سے صادق خان ، پرتھ شائر سے تسمینہ شیخ ، بولٹن سے یاسمین قریشی ، مانچسٹرسے شبانہ محمود اور خالد محمود، ویلڈن سے نصرت غنی اور برومز گروو سے ساجد جاوید الیکشن میں کامیاب ہوگئے۔ گلاسگو سے انس سرور کامیاب نہ ہو سکے۔بریڈفورڈ ویسٹ سے لیبر پارٹی کی پاکستانی نڑاد امیدوار ناز شاہ کامیاب قرار پائیں ، انہوں نے رسپیکٹ پارٹی کے جارج گیلووے کو شکست دی ، دوسری جانب بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبر پارٹی کے عمران حسین نے کامیابی حاصل کی۔ ٹوٹنگ سے لیبر پارٹی کے پاکستانی نڑاد امید وار صادق خان کامیاب ہوئے۔ انہوںنے کہا کہ انہیں ووٹ میرٹ کی بنیاد پر دیا گیا ،انہوں نے ووٹ دینے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ پرتھ شائر سے اسکاٹس نیشنل پارٹی کی پہلی پاکستانی نڑاد تسمینہ شیخ کامیاب ہوئی ہیں ¾ بولٹن سے لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی نے میدان مار لیا مانچسٹر کے علاقے پیری بار سے لیبر پارٹی کے خالد محمود چوتھی مرتبہ کامیاب ہوئے اور مانچسٹر لیڈی ووڈ سے بھی لیبر پارٹی کی امیدوار شبانہ محمود جیتی ہیں۔ویلڈن سے نصرت غنی اور برومز گروو سے ساجد جاوید الیکشن میں کامیاب ٹھرے۔گلاسگو سینٹرل سے لیبر پارٹی کے امید وار انس سرور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…