نئی دہلی(نیوزڈیسک)پاکستان نے بی جے پی کے سابق صدر ایل کے ایڈوانی کو چکوال کے علاقے کاٹاس کے گرجا گھر کے تالاب امار کنڈکا پانی کاتحفہ پیش کیا چکوال کے علاقے کاٹاس کے گرجا گھر کے تالاب امار کنڈ کا پانی بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بی جے پی کے سابق صدر ایل کے ایڈوانی کو پیش کیا۔ ایل کے ایڈوانی کو حکومت پاکستان نے گرجا گھر کی دوبارہ سے تعمیر کے کام کے آغاز پر2005 میں مہمان خصوصی کے طور بلایا تھا جس کے بعد سے ایڈوانی گرجا گھر کے تعمیری کام پردلچسپی لیتے رہتے ہیں اور اس کے کام سے متعلق آگاہ رہتے ہیں۔ہندو عقیدے کے مطابق ان کے دیوتا شیوا اپنی اہلیہ ستی سے بے انتہا محبت کرتا تھے اور جب ان کا انتقال ہوا تو وہ کئی ماہ تک روتے رہے اور ان کے آنسوو ں سے دو تالاب بن گئے جس میں سے ایک بھارتی شہر اجمیر اور دوسرا پاکستان کے علاقے چکوال میں کاٹاس نامی گرجا گھر میں موجود ہے ہندو اس تالاب کے پانی کو مقدس جان کر گھڑوں میں بھر کر لے جاتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں