منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ، 650 میں سے 648 نشستوں کے نتائج کا اعلان،کس پارٹی کی کیا پوزیشن ہے،جانیئے اس رپورٹ میں

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اور انہوں نے بھی پارٹی قیادت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انتخابات میں 5 کروڑ ووٹرز کے لئے ملک بھر میں اسکولوں، سماجی مراکز اور گرجا گھروں کے علاوہ نجی املاک میں 50 ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں عوام آن لائن ووٹ ڈالنے کے لیے بھی رجسٹر ہوئے۔ پارلیمانی انتخابات کے علاوہ برطانیہ کی 279 مقامی کونسلز کے 9 ہزار ارکان کے انتخاب کے لیے بھی ووٹنگ ہوئی اس کے علاوہ بیڈفرڈ، کوپ لینڈ، لیسٹر، مینز فیلڈ، مڈلزبرو اور ٹوربے میں میئر کا انتخاب بھی ہوا۔دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ پورے برطانیہ کا انتظام چلائیں گے۔کیمرون 10 ڈاو ننگ سٹریٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کو واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے اور مہم میں جو وعدے کیے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے بشمول یورپی یونین کی ممبر شپ کے حوالے سے ریفرینڈم۔انہوں نے کہاکہ سکاٹ لینڈ کو اختیارات کی منتقلی کے وعدے کو پورا کیا جائے گا اور ایسا ہی ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں بھی کیا جائے گا۔ تاہم ڈیوڈ کیمرون نے وعدہ کیا کہ ایسا کرنے میں انگلینڈ کے لیے بھی مناسب آئینی تصفیے کا خیال رکھا جائے گا۔ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ ایک نسل تک کنزرویٹو کی سب سے میٹھی فتح ہے اب ان کو لبرل ڈیموکریٹس کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں۔ڈیوڈ کیمرون نے وٹنی کی اپنی نشست جیتنے کے بعد کہا کہ وہ برطانیہ کی یورپی اتحاد میں رکنیت پر ریفرنڈم کروائیں گے اور کنزرویٹو جماعت کے اقتصادی منصوبے کو بھی عملی جامہ پہنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ میرا مقصد بہت سادہ ہے کہ برطانیہ میں ایسے حکومت چلاوں جو کہ سب کےلئے ہو۔کیمرون کے مخالف ایڈ ملی بینڈ کی لیبر پارٹی کو سکاٹ لینڈ میں شدید دھچکا لگا جہاں برطانیہ سے آزادی کی حامی کی سکاٹش نیشنل پارٹی نے اس کا صفایا کر دیا ایس این پی ا ب تک 56 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جن میں سے 40 ایسی نشستیں بھی ہیں جن پر گذشتہ الیکشن میں لیبر پارٹی جیتی تھیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…