جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ، 650 میں سے 648 نشستوں کے نتائج کا اعلان،کس پارٹی کی کیا پوزیشن ہے،جانیئے اس رپورٹ میں

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) برطانیہ میں 650 میں سے 648 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ کنزرویٹو پارٹی نے 330نشستیں حاصل کے سادہ اکثریت حاصل کرلی ¾ روایتی حریف لیبر پارٹی 232نشستوں کے ساتھ دوسرے پر آ گئی۔برطانوی دارالعوام کے 650 ارکان کے انتخاب کےلئے ہونے والی ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے رات 10 بجے تک جاری رہا، اب تک 648 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق کنزرویٹو پارٹی نے330 نشستیں حاصل کرکے سادہ اکثریت حاصل کرلی جب کہ اس کی روایتی حریف لیبر پارٹی 232 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور دیگر جماعتوں میں نیشنل اسکاٹش پارٹی نے 56، لبرل ڈیموکریٹک نے 8 اوریو کے انڈی پینڈنٹ نے ایک نشست حاصل کی۔برطانوی انتخابات میں بریڈ فورڈ سے لیبر پارٹی کی امیدوار ناز شاہ نے جارج گیلوے کو شکست دی جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔بریڈ فورڈ ایسٹ سے عمران حسین کامیاب ہوئے۔ ٹوٹنگ سے پاکستانی نڑاد صدیق خان 25 ہزار 263 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ¾پرتھ شائر سے اسکاٹش نیشنل پارٹی کی تسنیمہ احمد شیخ 26 ہزار620 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں، اسی طرح بولٹن سے لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی بھی کامیاب ہوئیں اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور گلاسکو سے اپنی سیٹ ہارگئے۔ انتخابات میں بڑے بڑے برج بھی الٹ گئے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما ڈینئل الیگزینڈر اپنی نشست ہار گئے ۔ کنگسٹن سے لیبرپارٹی کے انرجی سیکرٹری ایڈوے کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب انتخابات میں 8 نشستیں حاصل کرنے والے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہ نما نک کلیگ اپنی ہار تسلیم کرتے ہو ئے پارٹی قیادت سے مستعفی ہوگئے جبکہ یوکیپ رہنما نائجل فراج نے بھی انتخابات میں ایک نشست حاصل کی



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…