منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جہاز کا تنازعہ،ایران نے ہتھیارڈال دیئے

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں گذشتہ ہفتے پکڑے جانے والا میرسک ٹائگرس نامی مال بردار بحری جہاز چھوڑ دیا ہے۔ایرانی میڈیا نے پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ’میرسک ٹائگرس‘ نامی مال بردار بحری جہاز کو چھوڑ دیا گیا ہے۔تاہم اس جہاز کے آپریٹر ریکمرز شپمینٹ کا کہنا ہے کہ اسے ابھی تک ’جہاز چھوڑنے کا سرکاری حکم نامہ‘ نہیں ملا۔خیال رہے کہ ایران کی پیٹرولنگ کشتیوں نے 28 اپریل کو جزائر مارشل جانے والے اس مال بردار بحری جہاز کو، جس میں عملے کے 24 ارکان سوار تھے، راستے میں روک لیا تھا۔ایران کے وزیرِ خارجہ محمد جواد ظریف نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس مال بردار بحری جہاز کو ایک لمبے تنازعے کی وجہ سے قبضے میں لیا گیا تھا۔یران کی جانب سے دنیا کے بڑے مال بردار جہازوں میں سے ایک کو پکڑنے جانے کے بعد بین اقوامی واقعہ رونما ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا واقعے کے بعد امریکہ نے یو ایس ایس فیراگٹ نامی جہاز کو صورتِ حال کی نگرانی کرنے کے لیے روانہ کر دیا تھا۔میرسک ٹائگرس کمپنی کا کہنا ہے کہ جب ان کے مال بردار بحری جہاز کو پکڑا گیا تو وہ اس وقت بین الاقوامی پانیوں میں تھا تاہم ایران کا اصرار ہے کہ وہ ایرانی حدود میں تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…