منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بے قابو خلائی جہاز زمین پر گرنے سے قبل ہی جل گیا

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے خلائی سفر کے آغاز پر ہی بے قابو ہو جانے والا روسی خلائی جہاز زمینی فضا میں داخلے پر جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ایم -27 ایم نامی یہ مال بردار خلائی جہاز منگل کو قزاقستان سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔اس جہاز پر تین ٹن ضروری سامان اور آلات موجود تھےلیکن پرواز کے کچھ ہی عرصے بعد اس کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا تھا۔روس خلائی ایجنسی روس کوسموس کا کہنا ہے کہ جہاز جمعے کی صبح بحرِالکاہل کے اوپر ہمارے سیارے کی فضا میں داخل ہوا اور فضا میں ہی جل کر ختم ہوگیا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز کے چند چھوٹے ٹکڑے ہی زمین کی سطح تک پہنچ پائیں گے۔سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ خلائی جہاز کے یہ ٹکڑے بھی خشکی پر نہیں بلکہ سمندر میں گریں گے۔یہ خلائی جہاز زمین سے تقریباً 420 کلو میٹر دور خلا میں موجود بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر چھ خلابازوں کو خوراک، ایندھن، آکسیجن اور کپڑے فراہم کرنے والا تھا۔یہ سوویت دور میں بنائے گئے خلائی راکٹوں کے 60 سے زیادہ خلائی مشنز میں سے ناکام ہونے والا صرف دوسرا خلائی مشن ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…