منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ نے شامی باغیوں کی تربیت دینی شروع کر دی

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ نے شدت پسند گروہ دولت اسلامیہ کےخلاف موثر کارروائی کے لئے شام کے باغیوں کے ایک گروپ کی اردن میں عسکری تربیت شروع کی ہے۔امریکہ وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ امریکہ اگلے تین برسوں میں15 ہزار ایسے جنگجوو¿ں کی تربیت کا منصوبہ رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ سے تربیت حاصل کرنے والے باغی جنگجوو¿ں کو دولت اسلامیہ سے مقابلہ کرنا ہے نہ کہ بشار الاسد حکومت سے۔ البتہ وزیر دفاع نےاس سوال کا کوئی واضح جواب نہیں دیا کہ اگر ان جنگجوو¿ں نے شام کی سرکاری افواج کے ساتھ لڑنا شروع کردیا تو امریکہ کی پوزیشن کیا ہو گی؟وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ 90 لوگوں کو اردن میں ایک محفوظ مقام پر تربیت دی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا جلد ہی اسی طرح کے مزید جنگجوو¿ں کی اردن، ترکی، قطر اور سعودی عرب میں تربیت شروع کی جائے گی۔دوران تربیت ان جنگجوو¿ں کو امریکہ تنخواہ ادا کرے گا۔وزیر دفاع نے میدان جنگ میں ان باغیوں کی مدد کرنے کے بھی امکان کو رد نہیں کیا ہے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ قریباً چار ہزار رضاکاروں نے اپنی خدمات پیش کی تھیں لیکن انھوں نے صرف 400 لوگوں کا انتخاب کیا ہے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ تربیت کےدوران ان جنگجوو¿ں کو بتایا جائےگا کہ دوران جنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔پینٹاگون نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ جنگجو تربیت حاصل کرنے کے بعد کب میدان جنگ میں اتریں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…