اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپال میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں 8413تک پہنچ گئی ہیں۔ 16000سے زائد زخمی ہیں، جبکہ 300افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے۔ نیپال کی ریڈ کراس سوسائٹی کے مطابق 25اپریل کے ہولناک زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 8000سے تجاوز کر گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے، پہاڑی علاقوں سے لاشیں نکالنے کا کام کیا جارہا ہے اور حکام کے مطابق 110غیر ملکیوں سمیت 300سے زائد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے۔ ملبے سے 2روسی سفارتکاروں کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔