ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں لاکھوں افراد جمعرات کو اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوا ہے اور بغیر کسی وقفے کے رات دس بجے تک جاری رہے گا۔اس الیکشن میں اندازاً پانچ کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جن کے لیے ملک بھر میں 50 ہزار کے قریب پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔برطانوی عوام ان انتخابات میں دارالعوام کے 650 ارکان کو چ±نے گی اور یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ میں عوام آن لائن ووٹ ڈالنے کے لیے بھی رجسٹر ہوئے ہیں۔پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کچھ ووٹ پہلے ہی ڈالے جا چکے ہیں۔ 2010 کے انتخابات میں یہ ووٹ کل ووٹوں کے 15 فیصد کے برابر تھے۔2010 میں برطانیہ میں عام انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 65 فیصد رہی تھی۔انتخابات کے لیے زیادہ تر پولنگ مراکز سکولوں، سماجی سینٹروں اور گرجا گھروں میں قائم کیے گئے ہیں لیکن کچھ پولنگ مراکز شراب خانوں کے علاوہ لانڈری کی دکانوں اور ایک سکول بس میں بھی بنائے گئے ہیں۔عام انتخابات کے مکمل نتائج تو جمعے کی دوپہر تک متوقع ہیں تاہم کچھ نشستوں کے نتائج کا اعلان جمعرات کو رات گئے کیا جا سکتا ہے۔جمعرات کو عام انتخابات کے علاوہ انگلینڈ میں 279 مقامی کونسلوں کے نو ہزار ارکان کے چناو¿ کے لیے بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ بیڈفرڈ، کوپ لینڈ، لیسٹر، مینز فیلڈ، مڈلزبرو اور ٹوربے میں میئر کا انتخاب بھی ہو گا۔عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم بدھ کو اختتام پذیر ہوئی اور سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما ملک کے طول و عرض میں اہم نشستوں پر ان ووٹروں کو قائل کرنے کی کوشش میں مصروف رہے جنھوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس جماعت کو ووٹ دیں گے۔برطانیہ کے موجودہ وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو جماعت نے 2010 کے الیکشن میں 307 نشستیں جیتی تھیں۔گذشتہ الیکشن میں 258 نشستیں جیتنے والی ان کی مخالف لیبر پارٹی ان انتخابات میں بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…