منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کینیڈا ، دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی اداروں کو وسیع تر اختیارات د ےدیئے گئے

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کینیڈا کی پارلیمان نے دہشت گردی کے مقابلے کے لیے ملک کے سکیورٹی اداروں کو وسیع تر اختیارات دینے کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔اس قانون کے تحت جہاں ملک کا خفیہ ادارہ اندرون ملک اور بیرونِ ملک مشتبہ افراد کی نگرانی کا دائرہ بڑھا سکے گا وہیں پولیس کے لیے ایسے افراد کو بغیر مقدمہ درج کیے حراست میں رکھنا آسان ہو جائے گا۔کینیڈین پارلیمان کے دارالعوام نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی منظوری دی۔ یہ قانون بنانے کا مطالبہ گذشتہ برس کینیڈین پارلیمان پر حملے کے بعد زور پکڑ گیا تھا۔کینیڈا کے وزیرِ اعظم سٹیفن ہارپر اس قانون کے بڑے حامیوں میں شامل ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ کینیڈین سینیٹ جون سے قبل اس مسودہ قانون کو منظور کر لے گی جس کے بعد یہ نافذ ہو جائے گا۔اس قانون کے تحت اب کینیڈا کا خفیہ ادارہ نہ صرف بیرونِ ملک کارروائیاں کر سکے گا بلکہ اسے کسی کارروائی کے خدشے کے پیشِ نظر گرفتاریاں کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت انٹرنیٹ سمیت کسی بھی ذریعے سے دہشت گردی کی ترویج کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے۔نئے قانون کے تحت کسی بھی شخص کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبہ میں بغیر مقدمہ چلائے سات دن تک حراست میں رکھا جا سکے گا اور حکام کسی بھی ویب سائٹ پر دہشتگردی کی حمایت میں موجود مواد کو ہٹا سکیں گے۔کینیڈا کے وزیرِ دفاع جیسن کینی کا کہنا ہے کہ ’اس وقت کینیڈا میں مقامی جہادیوں کے حملے کا بڑا خدشہ موجود ہے۔ دہشت گردی کا خطرہ جتنا اب ہے پہلے کبھی نہ تھا۔یارک یونیورسٹی میں شعبہ ہیومینیٹیز کے پروفیسر ایلن وائز کا کہنا ہے کہ ’اس قانون سے یقینی طور پر اظہارِ رائے کی آزادی کو زک پہنچے گی۔ اس میں مبہم الفاظ کی بھرمار ہے جس سے حکومت کو یہ آزادی مل گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسی چیز کو ملکی مفاد کے خلاف قرار دے دے جس سے وہ اتفاق نہیں کرتی۔‘یاد رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں کینیڈا کے دارالحکومت اوٹوا میں قومی جنگی یادگار اور پارلیمنٹ کی عمارات پر ایک مسلح شخص نے حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی مارا گیا تھا اور حکومت نے اس حملے کے بعد نئی قانون سازی کا وعدہ کیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…