ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہومخلوط حکومت بنانے میں کامیاب

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو ڈیڈلائن سے پہلے مخلوط حکومت کے قیام میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اس کے نتیجے میں 1996 میں پہلی بار وزیرِ اعظم بننے والے نتن یاہو کے چوتھی مرتبہ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بننے کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔ان کی جماعت لیکود پارٹی نے رواں سال مارچ میں منعقدہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم وہ حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھی۔ نتن یاہو نے تین جماعتوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے تھے، جن میں کلانو اور دو کٹر جماعتیں یونائیٹڈ تورہ جوڈازم اور شاس شامل تھیں۔ ان جماعتوں کی شمولیت سے اسرائیل کی 120 نشتستوں پر مشتمل پارلیمنٹ میں حکومتی اتحاد کی نشتوں کی 53 ہو گئی تھی۔نتن یاہو کو حکومت سازی کے لیے درکار 61 نشستوں کی تعداد پوری کرنے کے لیے دائیں بازو کی بیت یہودی پارٹی کی حمایت درکار تھی جو وہ حکومت سازی کے لیے دی گئی حتمی مدت کے خاتمے سے چند گھنٹے قبل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔بیت یہودی کے آٹھ ارکان کی حمایت کے بعد نتن یاہو کو اسرائیلی پارلیمان میں سادہ اکثریت حاصل ہو جائے گی۔حکومت سازی کے لیے کامیاب مذاکرات کے بعد نتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ کوئی اس بات پر حیران نہیں کہ مذاکرات بہت طویل تھے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں اب صدر اور پارلیمان کے چیئرمین کو یہ بتانے کے لیے روانہ ہو رہا ہوں کہ میں حکومت بنانے میں کامیاب رہا ہوں۔‘نتن یاہو نے کہا کہ آئندہ ہفتے تک ملک میں نئی حکومت بننا ضروری ہے جو مضبوط اور مستحکم ہو۔نفٹلی بینٹ کی قیادت میں دائیں بازو کی جماعت بیت یہودی نے حکومتی اتحاد میں شمولیت کے لیے کابینہ میں وزارتِ انصاف دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔نفٹلی بینٹ فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں اور انھیں غربِ اردن میں قائم کردہ یہودی بستیوں کے مکینوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…