جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اوکلوہوما اور جرمنی میں بگولے کی تباہی ، متعدد گھر تباہ ، ایک ہلاک

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست اوکلاہوما میں بگولے نے تباہی مچادی ، معاملات زندگی معطل اور کئی گھر ملیا میٹ ہو گئے ، ادھر جرمنی کے شمالی علاقے میں بھی طوفانی بگولے سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں گھر تہس نہس ہوگئے۔ ریاست اوکلاہوما کے دارالحکومت اوکلاہوما سٹی اور نارمن شہر میں طوفان سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ، بگولے کے باعث متعدد اہم شاہراہیں بند کردی گئیں تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی میڈیا کے مطابق برج کریک کے قریب بننے والا بگولہ تقریباً ایک میل پھیلاو¿ میں ہے ، دوسری جانب جرمنی کے شمالی شہر ہمبرگ میں بگولے نے شدید تباہی مچائی ، درجنوں گھر تباہ ہوگئے جبکہ بجلی کے کھمبے گرنے سے ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی ، طوفان کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں محکمہ موسمیات نے جرمنی کے دیگر کئی شہروں میں طوفان کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھئے:سیاسی زبان۔۔۔ گفتنی نہ گفتنی‎

 



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…