ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ اور کیوبا کے درمیان فیری سروس کی منظوری

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکہ اورکیوباکے درمیان گذشتہ پچاس سال سے زیادہ کے عرصے کے دوران پہلی باردونوں ممالک میں فیری سروس شروع کرنے پراتفاق ہوگیاہے اورامریکی حکومت نے نئی فیری سروس کی منظوری دے دی ہے۔خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان فیری سروس سنہ 1960 میں اس وقت معطل ہو گئی تھی جب امریکہ نے کیوبا پر تجارتی پابندیاں عائد کی تھی۔لیکن گذشتہ سال دسمبر میں واشنگٹن نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا اعلان کیا۔اس کے بعد امریکی حکومت نے کیوبا سے پابندی ہٹا لی ہے اور کئی فیری کمپنیوں کا کہنا ہے انھیں لائسنس جاری کیا گیا ہے۔میامی میں مبنی یونائٹڈ امریکن شیپنگ سروسز کے صدر جوزف ہنسن نے کہا: ’آج لیا جانے والے قدم آگے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ اگر سب کچھ درست رہا تو ستمبر تک ہم فیری سروس شروع کر دیں گے۔‘
فلوریڈا میں فورٹ لاڈرڈیل کی ہوانا فیری پارٹنرز کا کہنا ہے کہ انھیں بھی لائسنس جاری کیا گیا ہے۔اس فیری کمپنی نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا: ’یہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ صدر اوباما کا ان کی قیادت کے لیے شکریہ جن کے ہم بہت احسان مند ہیں۔‘فیری سروس سے قبل نیویارک سے کیوبا کے لیے جیٹ بلیو کی ایک پرواز کو بھی اجازت دی گئی ہے ۔ول گرانٹ کا کہنا ہے کہ اس اعلان کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ فوری طور پر کشتیاں کیوبا کے ساحل کے لیے اپنی خدمات شروع کر پائیں گی کیونکہ دونوں ممالک میں موجود دفتری ضابطوں سے نکلنا ابھی باقی ہے۔تاہم انھوں نے کہا کہ اس کے ذریعے واشنگٹن نے مزید اشارہ دیا ہے کہ وہ کیوبا کو تنہا کرنے کی ماضی کی اپنی پالیسی سے آگے تعاون کے ایک نئے عہد کا آغاز کر رہا ہے۔اس سے قبل جیٹ بلو کی نیویارک سے ایک پرواز کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔بہر حال نئی پرواز اور کشتی سروسز کے باوجود امریکی شہریوں پر کیوبا جانے پر ابھی بھی پابندی جاری ہے۔صرف وہی افراد کیوبا جا سکتے ہیں جن کے پاس 12 مختلف درجوں میں درست کاغذات موجود ہیں۔اطلاعات کے مطابق کشتیوں کو کیوبا سامان لے جانے کی بھی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ جنوبی فلوریڈا سے کیوبا کا پانی کے راستے فاصلہ 150 کلومیٹر ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…