مقبوضہ بیت المقدس (نیوزڈیسک)اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے بدھ کی شب کو ختم ہونے والی ڈیڈلائن سے پہلے مخلوط حکومت کے قیام کے لیے کوششیں تیز تر کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی لیکود پارٹی نے رواں سال مارچ میں منعقدہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم وہ تاحال اکثریت حاصل کرنے کےلئے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سے قبل سابق اتحادی اوگدور لیبرمین نے کہا تھا کہ ان کی جماعت یسرائل بیت نو حکومتی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔اگر بدھ کی شب 12 بجے تک حکومتی اتحاد نہ بن سکا تو صدر ر ووین رِولن کسی دوسری جماعت کو حکومت بنانے کا موقع دیں گے