ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان ، خاتون کی ہلاکت پر چار افرادکو سزائے موت سنادی گئی

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک عدالت نے ایک 28 سالہ خاتون کو مار مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں چار افراد کو سزائے موت سنا دی ہے۔رواں برس 19 مارچ کو کابل میں ہلاک کی جانے والی فرخندہ پر قرآن نذر آتش کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اگرچہ گواہوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسا نہیں کیا تھا۔اس الزام کے بعد ایک ہجوم نے انھیں سرِعام مار مار کر ہلاک کر دیا تھا اور ان کی لاش نذرِ آتش کر دی گئی تھی۔جن چار افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے وہ ان 49 افراد میں شامل تھے جن پر الزام ہے کہ وہ خاتون کو ہلاک کرنے والے ہجوم میں شامل تھے۔ان 49 افراد میں 19 پولیس افسران بھی شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ انھوں نے فرخندہ کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش نہیں کی۔فرخندہ کی موت کے بعد عورتوں سے کیے جانے والے ناروا سلوک کے خلاف افغانستان بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔فرخندہ نے ایک مولوی کی جانب سے خواتین کو تعویز گنڈے بیچنے پر اس سے بحث کی تھی اور اسی بحث کے دوران اس پر قرآن جلانے کا الزام لگایا گیا تھا جس کی وجہ سے ہجوم نے اس پر حملہ کر دیا تھا۔عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران کچھ ملزمان کے اعترافی بیان پڑھ کر سنائے گئے تھے

مزید پڑھئے:خواتین میں کچھ ایسی بیماریاں جو بتانے میں ہچکچاتی ہیں

جن میں انھوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے فرخندہ پر حملہ قرآن جلانے کے الزام کی وجہ سے کیا۔تاہم ایک سرکاری تفتیش کار کے مطابق ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے ثابت ہو کہ فرخندہ نے قرآن کو جلایا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…