ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہودی انتہا پسند ربی کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دےدی گئی

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسرائیلی حکومت نے ایک شدت پسند مذہبی رہ نما یہودا گلیک کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوں کی جانب سے یہودا گلیک کے قبلہ اول میں داخلے پر سخت رد عمل کا بھی امکان ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک عدالتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شدت پسند یہودی ربی ”یہودا گلیک“ کو ایک ماہ میں ایک بار مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔خیال رہے کہ یہودا گلیک کو کچھ عرصہ قبل قبلہ اول میں اس خدشے کے پیش نظر داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا کہ ان کی آمد سے فلسطینی شہری مشتعل ہوسکتے ہیں تاہم گلیک نے حکومت کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا تھا۔ گذشتہ روز بیت المقدس کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے یہودا گلیک کو ایک ماہ میں ایک بار مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہونے، ایک کیمرہ اور اسمارٹ موبائل فون ساتھ رکھنے اور یہودی آباد کاروں کو ہمراہ لانے کی اجازت دے دی ہے۔یہودا گلیک کو اسرائیل کے ان انتہا پسند یہودی ربیوں میں شمار کیا جاتا ہے جو مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کا حق دلوانے کے لیے مہمات میں پیش پیش ہیں۔ یہودا گلیک ماضی میں متعدد مرتبہ یہودی آباد کاروں کے ڈنڈہ بردار گروپوں کو ساتھ لے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے رہے ہیں جس کے بعد فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان کئی پر تصادم بھی ہوا۔پچھلے سال 29 اکتوبر کو مشرقی بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری نے یہودا گلیک پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں گلیک زخمی ہوگیا تھا۔ صہیونی پولیس نے کارروائی کرکے گلیک کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…