پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کا النصرہ فرنٹ کو نشانہ بنانے کا اعلان

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے قائد حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم کے جنگجو شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسرِپیکار النصرہ فرنٹ کو نشانہ بنائیں گے۔حسن نصر اللہ کے مطابق حزب اللہ ان سنّی جنگجوو¿ں پر قالعمون کے سرحدی علاقے میں حملے کرے گی تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کارروائیاں کب کی جائیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ شام کی مسلح باغی قوتیں جو کہ سرحد پار لبنان میں حزب اللہ کو بھی وقتاً فوقتاً نشانہ بناتی رہی ہیں، ایک ’ناقابلِ قبول خطرہ‘ ہیں۔حزب اللہ شام کی موجودہ حکومت کی حامی ہے اور وہاں جاری خانہ جنگی میں اس کے سینکڑوں جنگجو صدر بشار الاسد کی حامی افواج کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔حسن نصر اللہ نے قالعمون کے جس علاقے میں حملے کرنے کا اعلان کیا ہے وہ شام اور لبنان کی سرحد پر واقع ہے اور وہاں سرحد کی نگرانی کا موثر نظام موجود نہیں ہے۔ اپنے خطاب میں حسن نصر اللہ نے کہا کہ سرحد پار سے القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے شدت پسندوں کے حملوں نے لبنان کی سکیورٹی کے لیے ایک ناقابلِ قبول خطرہ پیدا کر دیا ہے جس کا ’فوری علاج‘ ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’(لبنانی) حکومت اس معاملے سے نمٹنے کے قابل نہیں اس لیے ہم ضروری کارروائی کریں گے اور اس عمل کی ذمہ داری اور نتائج قبول کریں گے۔‘انھوں نے اس بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا کہ حزب اللہ یہ کارروائی کب شروع کرے گی تاہم ان کا یہ ضرور کہنا تھا کہ ’جب بھی ہم کارروائی کا آغاز کریں گے ہم کوئی بیان جاری نہیں کریں گے بلکہ کارروائی خود اس کا منہ بولتا ثبوت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…