ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ کا دولت اسلامیہ کے چار رہنماﺅں پر دو کروڑ ڈالر انعام مقرر

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے چار رہنماﺅں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر مجموعی طور پر دو کروڑ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ان چار رہنماﺅں میں سے ایک طارق الحارزی ہیں جن کی خود کش بمباروں کے سربراہ کے طور پر شناخت کی جاتی ہے۔دوسرے رہنما ابو محمد الادانی ہیں جن کے بارے میں معلومات پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ابو محمد دولت اسلامیہ کے باضابطہ ترجمان ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’دولت اسلامیہ اجتماعی پھانسی، قتل عام، ظالمانہ کارروائیوں، غارت گری، ریپ اور بچوں کے قتل کے لیے ذمہ دار ہے۔‘خیال رہے کہ جہادی گروپ دولت اسلامیہ نے مشرقی شام اور شمالی عراق کے بہت بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں ’خلافت‘ کے قیام کا اعلان کر رکھا ہے۔امریکہ کا کہنا ہے اس نے اپنے خطے میں قیدی خواتین کو غلام بنا رکھا ہے، وہ مذہبی بنیاد پر قتل و غارت گری کے مرتکب ہیں اور انھوں نے قیدیوں کو قتل کیا ہے۔اس سے قبل امریکہ نے دولت اسلامیہ کے سربراہ اور خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر علیحدہ سے ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم رکھی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو اعلان کیے جانے والے انعام کا تعلق انصاف پروگرام سے ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے عبدالرحمن مصطفی القدولی کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے 70 لا کھ کے انعام کا اعلان کیا۔ان کے علاوہ ابو محمد الادانی اور ترخان تیمورازووچ بتراشولی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 50، 50 لاکھ امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔جبکہ طارق بن الطاہر الحازری پر 30 لاکھ امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قدولی عراق میں القاعدہ دھڑے کے سربراہ ابو مصعب زرقاروی کے نائب تھے اور جیل سے رہائی کے بعد دولت اسلامیہ میں شامل ہونے کے لیے وہ سنہ 2012 میں شام پہنچے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…