اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے خلیجی عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جبکہ فرانس نے خلیجی ممالک کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ریاض میں خلیجی ممالک کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیجی ممالک کو ایرانی خطرے سے خبردار کیا اور کہا کہ وہ تہران کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنا چاہتا ہے، جس سے نہ صرف خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا بلکہ فرقہ واریت بھی بڑھے گی۔ اجلاس میں فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند بھی شریک تھے ، جنہوں نے خلیجی عرب ممالک کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
مزید پڑھئے:یہ خون مختلف قسم کا کیوں ہو تا ہے ؟