لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ میں 650 نشستوں پر عام انتخابات سات مئی کو ہوں گے سات مئی کو چھ سو پچاس نشستوں پر حق رائے دہی استعمال کیا جائےگا۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں چھ سو پچاس نشستوں پر سات مئی کو انتخابات ہونگے، جس کے لئے سیاسی رہنماوں کے ملاقاتوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا چھ سو پچاس حلقوں میں انگلینڈ کے 533، اسکاٹ لینڈ کےانسٹھ، ویلز کے چالیس اور شمالی آئیر لینڈ کے اٹھارہ حلقے شامل ہیں۔پولنگ صبح سات بجے سے شروع ہو گی اور رات دس بجے تک جاری رہے گی، انتخابات میں کل تین ہزار 971امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں 1020 خواتین امیدوار شامل ہیں، سب سے زیادہ امید وار کنزرویٹو پارٹی کے 648 ہیں ۔ لیبر اور لب ڈیم کے امیدواروں کی تعداد 631 ہے۔ 650 میں سے 326نشستیں لینے والی جماعت حکومت بنا سکتی ہے۔