تہران (نیوزڈیسک)ایران نے بالوں کے نوک دار اور غیر روائتی سٹائلز پر پابندی لگا دی ہے کیونکہ حکام کے مطابق ان سے ’شیطان کا پرستار‘ہونے کا تاثر ملتا ہے۔ایران میڈیا نے حجاموں کی یونین کے صدر مصطفی گواہی کے حوالے سے بتایا کہ ’شیطانوں کی پرستش پر مبنی ہیر سٹائلز پر پابندی عائد ہو چکی ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ اس طرح کے ہیر سٹائل بنانا اسلامی قوانین کی خلاف تصور ہوں گے اور ایسے حجاموں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسم پر نقش بنوانے اور لڑکوں میں بھنویں بنوانے کا پنپتا رجحان بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔مصطفی نے غیر لائسنس یافتہ حجاموں کو مورد الزام ٹھراتے ہوئے کہا کہ عموماً یہ کام غیر لائسنس یافتہ حجام ہی کرتے ہیںان سب کی شناخت ہو چکی ہے اور جلد ہی کارروائی عمل میں لائی جائےگی