جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

یونان، جیل میں قید غیر ملکیوں کے درمیان جھگڑے میں دو پاکستانی جاں بحق ، 21زخمی

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(نیوزڈیسک) یونان میں جیل میں قید غیرملکیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں دو قیدی ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ہیں جن میں کچھ کی حالت نازک ہے۔یونان کی ایک میونسپلٹی کورے ڈلاس جیل کے قیدیوں کے مابین یہ جھگڑا سی ونگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے سلسلے میں شروع ہوا جس میں چھریوں کا استعمال کیا گیا۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں قیدی پاکستانی ہیں۔وزارتِ انصاف کے عہدے دار نے بتایا کہ گزشتہ روز رات کے کھانے کے فوراً بعد جب قیدی اپنے سیلز میں واپس جارہے تھے، تو البانیہ اور عرب نڑاد قیدیوں کا پاکستانی قیدیوں کے ساتھ یہ جھگڑا شروع ہوا۔مذکورہ عہدے دار جاری تحقیقات کے بارے میں تفصیلات دینے کا اختیار نہیں رکھتا تھااس لیے اس نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط کے ساتھ بتایا کہ زخمی قیدیوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کم سے کم دو کی حالت نازک ہے۔کورے ڈلاس کی یہ جیل یونان کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد قید ہے۔ یہاں 2000 سے زیادہ مجرموں کو چھ ونگز میں قید کیا گیا۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…