نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں ” کشتی ڈرامہ “ کی کہانی نے نیا رخ اختیار کر لیاہے اور بھارتی کوسٹ گارڈ کی انکوائری پینل نے تجویز دی ہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی ) بی کے کوھلی کو حقائق منظر عام پر لانے کی پاداش میں فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے ۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کس طرح میری ٹائم فورس نے گجرات کے ساحل کے قریب ایک پاکستانی کشتی تباہ کر دی تھی ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے لگتا ہے کہ کوسٹ گارڈ نے ایک سمگل شڈہ کشتی کے خلاف ایکشن لیا جو پہلے کے ان بھارتی بیانات سے مختلف ہے جس میں پاکستان کے عسکریت پسندوں کی جانب سے حملے کو ناکام بنانے کا ذکر تھا ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی خبر رکھنے والے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سینئر حکام بی کے کوہلی کے خلاف کارروائی کا سوچ رہے ہیں جس میں کورٹ مارشل بھی شامل ہے ۔