اسلام آباد( نیوزڈیسک ) برطانیہ میں کیٹ مڈلٹن کے ہاں بچی کی پیدائش کو روسیوں نے جھوٹ قرار دے دیا۔ روسی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کیلئے بچی کو جنم کسی اور خاتون نے دیا۔ برطانیہ میں ننھی شہزادی کی آمد پر روس میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ روسی میڈیا نے شہزادی کی پیدائش کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ہسپتال سے باہر آنے پر کیٹ میڈلٹن بہت ہشاش بشاش اور خوبصورت نظر آرہی تھیں جبکہ بچے کی پیدائش کے بعد ایسا نظر آنا ناممکن ہوتا ہے۔ بعض اخبارات کے مطابق شاہی خاندان کیلئے کسی اور خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے جسے ابھی راز رکھا جا رہا ہے۔ بعض لوگوں نے ننھی شہزادی کی پیدائش پریقین تو کیا تاہم ان کے مطابق بچی کی پیدائش کچھ دن قبل ہوئی ہے جسے اب منظر عام پر لایا گیا ہے کیونکہ بچے کے پیدائش کے فوراً بعد کسی بھی خاتون کیلئے اتنی جلدی چلنا ممکن نہیں ہوتا۔ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ جن خواتین کے ہاں کبھی بچے کی پیدائش نہیں ہوئی صرف وہ ایسی جھوٹی کہانی پر یقین کرسکتی ہیں۔
مزید پڑھئے:ایسی سائیکل جو ورزش کے ساتھ ساتھ کپڑے دھوئے اور بجلی بھی بنائے