اسلام آباد(نیو زڈیسک)لبنان میں متعین سعودی عرب کے سفیر علی عیسری نے اپنے خلاف دہشت گردی کی ایک سازش کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ ایک بڑے شدت پسند گروپ نے ان کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔الحدث ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سعودی سفیر کا کہنا تھا “لبنانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مجھ پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم میری اور سعودی سفارت خانے کی حفاظت کی ذمہ داری لبنانی حکومت اور تمام سیکیورٹی اداروں پرعاید ہوتی ہے۔”خیال رہے کہ حال ہی میں لبنانی اخبار ”الشراع“ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے سعودی سفیر علی عسیری پر قاتلانہ حملے کی ایک خطرناک سازش کو ناکام بنایا ہے۔ سازش میں ملوث دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں ایک شامی اور ایک فلسطینی بتایا جاتا ہے۔