ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بحیرہ روم میں 48 گھنٹوں میں ہزاروں تارکین وطن کو بچایا لیا گیا

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) اٹلی کے کوسٹ گارڈ نے بحیرہ روم لیبیا کے ساحلی علاقوں کے قریب گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار آٹھ سو غیر قانونی تارکینِ وطن کو زندہ بچا لیا اور ریسکیو کیے جانے والے افراد کو اٹلی لایا گیا ہے۔ اطا لو ی حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران 10 لاشیں بھی ملی ہیں۔کوسٹ گارڈ حکام نے مزید بتایا ہے کہ یہ افراد اچھے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف کشتیوں پر سوار ہو کر غیر تارکینِ وطن پر بحیر روم عبور کر کے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔رواں سال کے دوران اب تک بحیرہ روم غیر قانونی طور پر عبور کرنے کی کوشش میں 1750 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کو اٹلی اور فرانس کی امداد کشتیوں نے بچایا اور غیر تارکینِ وطن کو سمندر میں 27 مقامات پر ریسکیو کیا گیا۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال غیر قانونی طور پر سمندر عبور کرنے کی کوشش میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔گذشتہ سال بحیرہ روم میں ڈوب کر 3269 افراد ہلاک ہوئے تھے۔امکان ہے کہ سمندر میں ٹھہراو¿ کا فائدہ ا±ٹھاتے ہوئے انسانی سمگلر مزید افراد کو یورپی ممالک میں بھجوانے کے لیے غیر قانونی طور پر سمندر عبور کروائیں گے۔گذشتہ ماہ یورپی یونین کے رہنماو¿ں نے بحیرہ روم میں ایک کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 800 افراد کی ہلاکت کے بعد خصوصی اجلاس طلب کیا تھا جس میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے بحران سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کی منظوری دی تھی۔اٹلی کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کو اکیسوین صدی میں ’انسانی غلامی‘ کا مترادف قرار دیا تھا۔یورپی یونین کا کہنا تھا کہ تلاش کے عمل اور ریسکیو آپریشنز کے لیے فنڈز میں تین گنا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سمگلروں کی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے فوجی بھی حملے کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…