منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایتھوپین اسرائیلوں کا پولیس کے امتیازی و ظالمانہ رویے کیخلاف مظاہرہ

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ایتھوپین اسرائیلوں نے پولیس کے امتیازی اور ظالمانہ رویے کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرے کے دوران پولیس سے جھڑپ میں 46پولیس اہلکاروں سمیت 53افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرے 2اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ہوئے، جس میں وہ ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے فوجی کو زدوکوب کررہے ہیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارے رکھے تھے، جن پر پولیس کے امتیازی رویے کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے تل ابیب میں بلدیہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس ایکشن میں آگئی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپ چلادی گئی اور اسٹن گرنیڈ پھینکے گئے۔ مظاہرین نے بھی پانی کی خالی بوتلیں اور آنسو گیس کے شیل سمیت جو ہاتھ لگا، دے مارا۔ اسی آنکھ مچولی کے دوران 46پولیس اہلکار اور 7مظاہرین زخمی ہوگئے اور پولیس نے 26افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔اس واقعے کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ایتھوپیئن نڑاد اسرائیلی یہودی ماضی میں بھی امتیازی سلوک برتنے کے خلاف احتجاج مظاہرے کر چکے ہیں۔سال 2012 میں بھی ان اطلاعات کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے کہ کچھ یہودیوں نے اپنے مکان ایتھوپیانژاد یہودیوں کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔مظاہرے میں شامل ایک شخص نے اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 10 سے بات کرتے ہوئے کہا:’ میرے والدین کی برسوں سے تذلیل کی جا رہی ہے، ہم برابری کی سطح پر اسرائیلی شہری تسلیم کیے جانے کا مزید انتظار نہیں کر سکتے، ہو سکتا ہے کہ اس میں کچھ ماہ لگیں لیکن یہ ہو کر رہے گا۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے پرتشدد مظاہرے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ اس طرح کے تشدد اور بدامنی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…