نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر، بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والے ہنگاموں سے متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں میں مقامی مسلمان بھی شریک ہوگئے ہیں۔ یہاں متاثرہ علاقوں میں گذشتہ شام مسلم رضاروں کی ٹیم نے دو سنیئر ہاﺅسز میں دو ٹرک امدادی سامان تقسیم کیا۔ تفصیلات کے مطابق بالٹی مور ڈان ٹاﺅن مسجد کے امام حسن کی اپیل پر امریکی مسلمانوں کے سماجی ادرے، اکنا ریلیف کے چیئرمین ڈاکٹر محسن انصاری کی قیادت میں مسلم نوجوانوں کی ایک ٹیم دو ٹرکوں کے ہمراہ گزشتہ شام بالٹی مور پہنچی تھی۔ شہر میں دوکانیں نذرآتش کئے جانے اور کرفیو کے باعث دو سینئر ہاﺅسز میں خوراک، پانی اور سنیٹری اشیا کی قلت ہوگئی تھی۔ امریکی مسلم رضاکاروں کی ٹیم نے سینئر افراد میں کھانے پینے اور سنیٹری اشیا تقسیم کئے، جس کے بعد، ان رضاکاروں نے شہر کا دورہ بھی کیا۔ اکنا رضاکار ٹیم کے سربراہ نے وہاں موقع پر موجود مختلف ملکی و غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بحثیت مسلمان، وہ اپنا فرض ادا کرنے یہاں آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس علاقے میں موجود معاشی ناہمواری کے خلاف ہیں، جس کا نتیجہ اس قسم کے دنگا فساد کی شکل میں نمودار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر انصاری نے مزید کہا کہ ان کی ڈیزاسسٹر ریلیف ٹیم بھی بالٹی مور پہنچ رہی ہے جو مقامی حکام کے ساتھ مل کر شاہراہوں اور جلی ہوئی دوکانوں کی صفائی کا کام مکمل کرے گی۔ یاد رہے کہ بالٹی مور میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران، مسلمان اور بعض پاکستانی امریکن کے بزنس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس وقت، صورتحال کنڑول میں بتائی جاتی ہے۔ تاہم پولیس کی بھاری نفری شہر میں تعینات ہے۔ رات کا کرفیو بھی جاری ہے اور لوگوں کے پرامن احتجاج کا سلسلہ بھی، جس کی وجہ سے فضا میں تنا ﺅمحسوس کیا جاسکتا ہے۔
بالٹی مور ، ہنگاموں سے متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں میں مقامی مسلمان شریک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































