اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدے میں امریکا اور عالمی طاقتیں کسی ’تناو¿‘ کا شکار نہیں جب کہ یہ معاہدہ 10 سال نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے ہے۔اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے بہت سی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن اس حوالے سے حقائق اور ان کے پیچھے موجود سائنس جاننے کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے رواں برس 30 جون کو متوقع حتمی معاہدے سے ہمیں تہران کے جوہری پروگرام کی جانچ پڑتال کے حوالے سے لا محدود رسائی حاصل ہوگی۔جان کیری کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کا معاہدہ 10 سال کے لئے نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے ہے اور اس کے جوہری پروگرام کا روزانہ کی بنیاد پرمعائنہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک مرتبہ پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ایران کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ نہیں کرنے جا رہے جو ایران کو ایٹم بم بنانے کے قریب لے جائے اور جو معاہدے میں شامل عالمی ماہرین کو اعتماد نہ دے، یہ سارا عمل ہمیں ایران کی جوہری پروگرام کے حوالے سے سرگرمیوں سے آگاہ رکھے گا اور ہم ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روک سکیں گے۔دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا نیویارک کی یونیورسٹی میں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اپنے جوہری گروگرام کے حوالے سے عالمی شفافیت کو شامل کرنے کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے جلد از جلد حتمی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔#
ایران کےساتھ جوہری معاہدہ 10 سال نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے ہے، امر یکی وزیر خا رجہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
خاتون ڈی ایس پی کا بزنس مین سے محبت کا ڈھونگ؛ کروڑوں ہتھیالیے؛ ہوٹل بھی نام کرالیا
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا
-
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری















































