اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک شہری نے پولیس کی جانب سے کتا چھوڑنے کی ویڈیو سامنے آنے پر 2سال بعد پولیس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ ریاست یوٹاہ کے سالٹ لیک سٹی میں 24مارچ 2013کو پولیس نے شہری ہوگ ویلڈٹ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، مزاحمت کرنے پر پولیس نے اس پر کتا چھوڑ دیا، کتے نے ہوگ ویلڈٹ کو بری طرح کاٹا۔ اس سارے منظر کو پولیس اہلکار کے باڈی کیمرے نے محفوظ کر لیا تھا۔ 2سال بعد ہوگ ویلڈٹ نے عدالت میں مقامی پولیس کے خلاف طاقت کے غلط استعمال اور شہری حقوق کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے باعث 60ہزار ڈالر خرچ کرکے انہیں اپنے چہرے پلاسٹک سرجری کروانی پڑی، جبکہ اس واقعے کے بعد پولیس نے ہوگ ویلڈٹ کو مجرم قرار دیا تھا۔