جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر، علی گیلانی کی قیادت میں ریلی، شرکاء نے پھر پاکستانی پرچم لہرا دئیے

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترال (نیوزڈیسک) پاکستان زندہ باد کے نعروں سے سیخ پا ہونے والی بھارتی سرکار اور میڈیا آج ایک بار پھر تلملا اٹھا جب مقبوضہ وادی کے شہر ترال میں نکلنے والی ریلی میں ہر طرف پاکستانی پرچموں کی بہار دکھائی دی۔ سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کی زیر قیادت اس ریلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی گونجتے رہے۔ بھارتی میڈیا سیکڑوں کشمیریوں کو پاکستانی پرچم لہراتا دیکھ کر حسب عادت ، حسب روایت آگ بگولا ہوتا رہا۔ بھارتی ظلم وستم کا شکار کشمیریوں کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرائے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ پندرہ اپریل کو بھی مقبوضہ وادی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس ریلی میں حریت رہنما مسرت عالم نے خوب نعرے لگائے۔ گزشتہ ماہ خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی نے یوم پاکستان پر سجی محفل میں پاکستانی پرچم آویزاں کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت جس طرح کشمیریوں کو دبانے کیلئے زور لگا رہا ہے۔ آزادی کے متوالے کشمیری اسی جوش وخروش کے ساتھ اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…