واشنگٹن(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں امریکی اور اطالوی مغویوں کی ہلاکت کے بعد امریکا کے انسداد دہشت گردی آپریشنز پر نظرثانی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ماہرین نے مطالبہ کیا کہ ان آپریشنز میں شفافیت اور جوابدہی ممکن بنائی جائے۔ افوام متحدہ کے ماہرین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ صدر اوباما کی جانب سے ہلاک افراد کے لواحقین سے معافی مانگنا خوش آئند ہے۔ اقوام متحدہ کے اہلکار بین ایمرسن نے کہا کہ امریکا زیادہ سے زیادہ آپریشنزکی تفصیلات عوام کے سامنے لائے اوراپنے ڈرون پروگرام میں مزید شفافیت لائے۔