اسلام آباد (نیوزڈیسک) آسٹریلین وزیر خارجہ جولی بشپ چھ مئی کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمیشن کے ترجمانن ے ڈان نیوز کو بتایا کہ اپنے دورے کے دوران جولی بشپ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گی۔وزیر خارجہ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے مسائل پر تقریر بھی کریں جس میں سینئر حکومتی نمائندے اور قانون دان شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ آسٹریلین وزیر سات مئی کو لاہور کا دورہ کریں گی جہاں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کریں گی۔جولی بشپ آسٹریلین حکومت کی جانب سے شروع کردہ ایک منصوبے کا افتتاح بھی کریں گی۔وزیر خارجہ ایک ایسے موقع پر دورہ کر رہی ہیں جب دو ماہ قبل پاکستان اور آسٹریلیا نے فوجی تربیت سمیت دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر رضامندی ظطاہر کی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں