اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپال میں زلزے کو گزرے چھ روز گزر گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 200 سے تجاوز کر چکی ہے۔نیپال میں قیامت خیز زلزلے کو چھ روز بیت گئے۔کھنڈز زدہ کھٹمنڈو میں،،، فوج اور ریسکیور اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بھاری مشینری کے زریعے فوجی اہلکار شہر کے ہوٹلوں میں ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں جہاں سیکڑوں سیاحوں کے ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ہے۔گذشتہ روز دو افراد کو ملبے تلے زندہ نکالا گیا۔خراب موسم کے باعث متعدد علاقوں میں امدادی علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کی رسائی نہیں ہوسکی ہے۔کھانے پینے کی اشیائ و دیگر سہولتوں کی فراہمی میں سست روی کی وجہ سے شہریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ادھر کھٹمنڈو کے عارضی کیمپوں میں مقیم بیس ہزار افراد میں صحت کی عدم سہولتوں اور گندگی کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ۔