منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

اقوام متحدہ کا یمن میں جاری جنگ پر تشویش کا اظہا ر

datetime 1  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے یمن میں جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیاں ایندھن کی فراہمی نہ ہونے کی صورت میں چند ہی دنوں میں بند ہو جائیں گی۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے دفتر سے جاری ہونے والے تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چھ ہفتوں کے دوران 1200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تین لاکھ سے زائد نے اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کی۔سیکرٹری جنرل بان کی مون کے مطابق مستند رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے شہر عدن میں بہت سے خاندان محصور ہیں جنھیں بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ادارے نے یمن میں جاری فضائی اور زمینی جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کی اپیل بھی دہرائی ہے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہے کہ شہریوں، عوامی تنصیبات جن میں ہسپتال اور امدادی ادارے اور اقوامِ متحدہ کے دفاتر شامل ہیں پر حملے ناقابلِ قبول اور بین القوامی قوانین کے خلاف ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ جاری بمباری کی وجہ سے خوراک، صحت، اور ایندھن کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کے استعمال کے لیے تمام ائیرپورٹس بند ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن پر براہ راست حملے ہورہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے مطابق یمن کے لیے بحری آمدورفت بھی تعطل کا شکار ہے۔ادارے نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ امدادی سرگرمیاں ایندھن کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے چند ہی دنوں میں بند ہو جائیں گی۔سعودی عرب نے 26 مارچ کو یمن میں موجود شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھاملک میں صحت و صفائی اور پینے کے لیے پانی کی دستیابی میں مشکلات ہیں اور مواصلات کا نظام بھی تباہی کے قریب پہنچ چکا ہے۔اقوامِ متحدہ نے جنگ میں شامل فریقین سے کہا ہے کہ وہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے فوری طور پر بند کریں۔اس کے علاوہ انھوں نے فریقین سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ امدادی اداروں تک امداد کی ترسیل اور اسے لے کر متاثرین تک پہنچنے کو یقینی بنائیں۔اس سے قبل خبر رساں ادارے اے ایف پی نے کہا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا ہے کہ ایندھن کی کمی کی وجہ سے اپنی سرگرمیاں ختم کررہا ہے۔ادارہ ایک ماہ کے اندر 15 لاکھ متاثرین کو خوراک فراہم کر سکتا ہے۔ خوراک کا ذخیرہ گوداموں میں موجود ہے لیکن اس خوراک کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے ڈبلیو ایف او کو فوری طور پر دو لاکھ لیٹر ایندھن کی ضرورت تھی۔خیال رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب نے اپنے حامیوں کے ساتھ ملکر 26 مارچ کو فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…