بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی ریاست پنجاب میں چلتی بس میں چود سالہ بچی سے جنسی زیادتی

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب میںچلتی بس میں سوار ایک چود سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے بعد اس کو بس سے دھکا دے کر ہلاک کر دیا گیا ۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادار ے کے مطابق ہلاک ہونے والی بچی اپنی ماں اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ موگا ضلع سے ایک بس پرسوار ہوئی۔بس میں سواریاں کم ہونے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بس کے عملے نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ اس کے بعد بس کے عملے نے مبینہ طور پر ماں اور بیٹی کو چلتی بس سے دھکا دے دیا۔ چلتی بس سے گرنے کی وجہ سے لڑکی ہلاک ہو گئی اور اس کی ماں شدید زخمی ہو گئیں۔اس واردات میں ملوث ہونے کے شبہے میں بس کے کنڈکٹر اور کلینر کے علاوہ ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔دہلی میں سنہ 2012 میں بھی بس میں سوار ایک طالبہ کا گینگ ریپ کرنے کے بعد بری طرح زخمی کر دیا گیا تھا۔ 23 برس کی بچی مجرموں سے ہاتھ پائی میں شدید زخمی ہو گئی تھیں جن زخموں سے وہ جان بر نہیں ہو سکیں تھیں۔اس واقعے نے پورے بھارت کو جنجھوڑ کر رکھ دیا تھا اور ملک بھر میں عورتوں کے حق میں مظاہرے ہوئے تھے۔تازہ ترین واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان سے چلتی بس میں بدسلوکی کی گئی اور پہلے انھوں نے پہلی بچی کو اور پھر مجھے بس سے نیچے دھکیل دیا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ کیس کی تفتیش بہت جلد مکمل کر لی جائے گی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…