اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ناسا کا خلائی جہازمیسنجر، 11سالہ کامیاب مشن کے بعد نظام شمسی کے گرم ترین سیارے عطارد کی سطح پر تباہ ہوگیا۔ امریکا کے خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے مطابق خلائی جہاز میسنجر کو 2004میں خلا میں بھیجا گیا تھا، جس نے بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔ میسنجر میں کوئی خلا نورد سوار نہیں تھا۔ خلائی جہاز نظام شمسی کے مختلف سیاروں کا چکر لگاتے ہوئے پہلی مرتبہ سورج کے قریب ترین سیارے عطارد تک پہنچ گیا تھا۔ جہاز عطارد کے گرد چکر لگا رہا تھا اور اسی دوران جہاز گر کر تباہ ہوگیا۔ ناسا کے مطابق میسنجر نے تباہ ہونے سے کچھ دیر پہلے عطارد کی سطح کی تصویر بھی بھیجی ہے۔