جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلاڈیلفیا: احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین گتھم گتھا

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی شہر بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف فلاڈیلفیا میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین گتھم گتھا ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بالٹی مور میں کرفیو رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔ بالٹی مور میں پولیس حراست کے دوران سیاہ فام نوجوان فریڈی گرے کے قتل کے خلاف امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بالٹی مور میں مظاہرین نے پولیس مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، جبکہ فلاڈیلفیا میں بھی متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کے لیے سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اس دوران بعض مظاہرین پولیس سے لڑ پڑے۔ پولیس اور مظاہرین آپس میں گھتم گھتا ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس نے نوجوان کے موت کے واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ چیف پراسیکیوٹر بالٹی مور کو پیش کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر شہر میں کرفیو رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔ بالٹی مور میں منگل کو ہنگاموں کے بعد رات کو کرفیو لگا دیا گیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…