کھٹمنڈو (نیوزڈیسک)زلزے سے متاثرہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں پانچ روز بعد ایک عمارت کے ملبے سے ایک نوجوان کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔جب اس نوجوان کو ملبے سے باہر نکالا گیا تو ہجوم کی بڑی تعداد نے امدادی کارکنوں کی کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس نوجوان کو ایک فیلڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا کھٹمنڈو میں عمارت کے ملبے سے زندہ نکالے جانے والے نوجوان کی شناخت پمبا لاما کے نام سے ہوئی۔