اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکہ نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو اس وقت تک کےلئے ملتوی کردے جب تک ایران پر سے پابندیوں کا خاتمہ نہ ہوجائے۔ گزشتہ روز امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں توانائی کےلئے خصوصی ایلچی آموس ہوچسٹن نے کہاکہ جب تک عالمی طاقتوں کا ایران سے ہونے والا جوہری معاہدہ مکمل نہیں ہوجاتا ایران پر پابندیاں برقرار ہے اور اس صورت میں پاکستان ایران کے ساتھ شروع کیے جانے والے تمام منصوبوں پر عملدرآمد روک دے۔انہوں نے چین کی جانب سے پاکستان کے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری اور پاک چین اقتصادی کوریڈور کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منصوبے آگے بڑھیں گے۔امریکا کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر ہونے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک مختلف ملک ہیں اور ہمارا چین سے کوئی مقابلہ نہیں آموس نے کہا کہ پاکستان کو اپنے انرجی سیکٹر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مختلف قسم کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے