جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بان کی مون کا انڈونیشیا کے فیصلے پرافسوس کا اظہار

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)|قوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے انڈونیشیا میں منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں دو آسٹریلوی شہریوں سمیت آٹھ افراد کو سزائے موت دیے جانے پر ’افسوس‘ کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ 21 ویں صدی میں سزائے موت کی ’کوئی جگہ‘ نہیں ہے۔بان کی مون نے انڈونیشیا کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دیگر تمام قیدیوں کی سزائے موت کے فیصلے کو بدل دے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں بدھ کو منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں دو آسٹریلوی شہریوں سمیت آٹھ افراد کو موت کی سزا دے دی گئی تھی جس پر احتجاج کرتے ہوئے آسٹریلیا نے انڈونیشیا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔سزائے موت پانے والے افراد مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح سزا پر عمل کرتے ہوئے نوسامبگان جزیرے پر موجود جیل میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی گئی۔انڈونیشیا میں بدھ کو منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں موت کی سزا پانے والے آٹھ افراد میں سے دو آسٹریلوی شہری اینڈریو چن اور میﺅن سکوماران شامل تھے انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل کا ان سزاو¿ں کے بارے میں کہنا تھا کہ پھانسی دینا کوئی خوشگوار عمل نہیں ہے اور نہ ہی مذاق ہے تاہم ہمیں اپنی قوم کو منشیات کے خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسا کرنا پڑتا ہے۔انڈونیشیا میں بدھ کو منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں موت کی سزا پانے والے آٹھ افراد میں سے دو آسٹریلوی شہری اینڈریو چن اور میﺅن سکوماران شامل تھے۔منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں موت کی سزا پانے والوں میں برازیل کا ایک شہری روڈریگو گولارٹر بھی شامل تھے۔روڈریگو گولارٹر دوسرے برازیلین شہری ہیں جنھیں گذشتہ چار ماہ کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔انڈونیشیا دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں منشیات کے خلاف قانون بہت سخت ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں حق بجانب ہیں کیونکہ ملک کو منشیات سے متعلق مسائل درپیش ہیں۔انڈونیشیا میں انسداد منشیات کے قومی ادارے کے مطابق منشیات کے استعمال کی وجہ سے ہر روز 33 افراد ہلاک ہوتے ہیں۔انڈونیشیا دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں نشہ آور ادویات کی سمگلنگ کے خلاف سخت ترین قوانین موجود ہیں اور یہاں موت کی سزا پر عملدرآمد کی چار سالہ پابندی کو 2013 میں ختم کر دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…