اسلام آباد(نیوز ڈیسک)روسی خلائی جہاز بین الاقوامی اسٹیشن تک پہنچنے کے بجائے خرابی کے باعث واپس زمین کی جانب گرنے لگا ہے۔ روسی خلائی ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں پروگریس 59نامی خلائی جہاز کو کامیابی سے خلا میں روانہ کیا گیا تھا، جہاں اسے جمعرات کے روز بین الاقوامی اسٹیشن سے منسلک ہونا تھا، لیکن خلا میں پہنچنے کے بعد اس کا رابطہ زمین کے کنٹرول سینٹر سے منقطع ہوگیا تھا۔ یورپی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگر روسی ماہرین خلائی جہاز کو قابو کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو وہ ایک ہفتے سے کچھ زائد عرصے تک مدار میں گردش کرتا رہے گا اور پھر بتدریج زمین کی جانب بڑھے گا اور توقع یہ ہے کہ اسے سمندر کی جانب گرایا جائے گا۔