جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان سے بڑی تعداد میں جنگجو آرہے ہیں، افغانستان کا الزام

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (نیوز ڈیسک)افغانستان نے الزام لگایا ہے کہ ملک کے شمالی صوبوں کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں جنگجو پاکستان سے آرہے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ افغان سیکیورٹی فورسز گزشتہ ہفتے سے صوبے قندوز کے دارالحکومت کے قریب طالبان کے بڑے حملے کو پسپا کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے آنے والے مقامی اور غیر ملکی ’’دہشت گرد‘‘ لڑائی میں افغان طالبان کی مدد کے لیے پہنچ رہے ہیں، اب تک لڑائی میں 200 شدت پسند اور 12 سیکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ادھر صوبہ خوست میں سڑک پر نصب بم پھٹنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ خوست کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ موسیٰ خیل ضلع میں ایک شہری کی گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 2 بچے ہلاک ہوگئے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…