کابل(نیوزڈیسک)افغانستان نے الزام لگایا ہے کہ ملک کے شمالی صوبوں کو غیر مستحکم کرنے کیلئے جنگجو بڑی تعداد میں پاکستان سے آرہے ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے کے مطابق افغان سیکورٹی فورسز گزشتہ ہفتے سے صوبہ قندوز کے دارالحکومت کے قریب طالبان کے بڑا حملہ پسپا کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان سے آنے والے مقامی اور غیر ملکی ’دہشت گرداس لڑائی میں افغان طالبان کی مدد کیلئے پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک لڑائی میں 200 شدت پسند اور 12 سیکورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔